امریکی شہری ایران اور عراق کا سفر ہرگز نہ کریں، محکمہ خارجہ کی نئی ٹریول ایڈوائزری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال کے پیش نظر امریکی شہریوں کے لیے اہم ہدایات جاری کر دی ہیں، ترجمان نے کہا کہ امریکی شہریوں کو کسی بھی صورت ایران اور عراق کاسفر نہ کریں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں موجود امریکی شہریوں کی فوری اور مؤثر مدد کے لیے مڈل ایسٹ ٹاسک فورس تشکیل دے دی گئی ہے جو ہنگامی صورتحال میں سفارتی اور امدادی اقدامات کے تحت امریکی شہریوں کو محفوظ مقامات تک پہنچانے میں معاونت فراہم کرے گی۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے زور دے کر کہا کہ ہماری پہلی ترجیح دنیا بھر میں موجود امریکی شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہے، ہم اپنے شہریوں کو خطرات سے محفوظ رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ ٹرمپ کی ضد،ایران غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈال دے،سوشل میڈیا پر پھر بیان داغ دیا