ٹرمپ کی ضد،ایران غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈال دے،سوشل میڈیا پر پھر بیان داغ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی ضد پرقائم ، سوشل میڈیا پر ایران سے مخاطب ہوکر پھر کہہ دیا کہ ایران غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈال دے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایران سے پھر کہہ دیا کہ وہ غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈال دے ، وہ اس سے قبل بھی کہہ چکے ہیں کہ وہ ایران سے بات کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے، بس ایران ہتھیار ڈال دے اور اپنا جوہری پروگرام فوری ترک کردے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں معلوم ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر کہاں چھپے ہوئے ہیں۔ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ اب ہمیں ایران کی فضائی حدود پر مکمل کنٹرول حاصل ہے،ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے پاس اچھے فضائی ٹریکرز اور دیگر دفاعی ساز و سامان بڑی تعداد میں موجود تھا،ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران کا ساز و سامان امریکی سامان کا مقابلہ نہیں کر سکتا، کوئی بھی امریکا سے اچھا سامان نہیں بنا سکتا۔
یہ بھی پڑھیں:’معلوم ہے ایرانی سپریم لیڈر کہاں ہیں‘، ٹرمپ کا ایران سے غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ