جعلی ویزے پر سپین جانے والا شہری گرفتار

Jun 18, 2023 | 18:14:PM
جعلی ویزے پر سپین جانے والا شہری گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )ایف آئی اے امیگریشن نے لاہور ائرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے سپین جانے والے مسافرکو آف لوڈ کر دیا ۔

 تفصیلات کے مطابق ملزم علی محمد نامی مسافر نے جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش کی، مسافر فلائٹ نمبر TK-715 سے سپین جا رہا تھا، مسافر کی جانب سے پیش کیا جانے والا اٹلی کا ریزیڈنٹ کارڈ جعلی نکلا،مسافر کا تعلق ساہیوال سے ہے،مسافر کو مزید جانچ پڑتال اور قانونی کارروائی کے لئے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل لاہور منتقل کر دیا گیا،ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن لاہور ائرپورٹ کی جانب سے بروقت کارروائی پر ٹیم کی کارکردگی کو سراہا گیا۔
 
یہ بھی پڑھیں:اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کی کارروائی، اہم ملزم گرفتار