اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کی کارروائی، اہم ملزم گرفتار

Jun 18, 2023 | 18:02:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ویزے کے نام پر شہریوں سے لاکھوں روپے لوٹنے والے سمگلر گرفتار کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک نوجوانوں کو سمگل کرنے کا دھندا بہت پرانا ہے ،جس میں غریب گھروں کے نوجوان اور بوڑھے ماں باپ کی امیدوں کے تارے روشن مستقبل کے خواب لیے ہی اس دنیا سے چلے جاتے ہیں ، ایسا ہی واقعہ کچھ روز قبل اٹلی میں پیش آیا جہاں  سینکڑوں نوجوان سمندر کی بے رحم موجوں کے سپرد ہو گئے ۔

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کی کارروائی میں گرفتار ہونے والا ملزم خود کو غیر ملکی قونصل خانے کا ملازم ظاہر کرتا تھا،ملزم محمد آصف خان نے متعدد شہریوں سے کینیڈا امیگریشن کے نام پر پیسے بٹورے،ملزم کو خفیہ اطلاع پر اسلام آباد کے علاقے جی تیرہ سے گرفتار کیا گیا،چھاپے کے دوران ملزم کے قبضے سے 5 پاسپورٹ برآمد کر لئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:استحکام پاکستان پارٹی کے پلیٹ فارم پر صرف ملکی مسائل پر بات ہو گی

ملزم کے گھر کی تلاشی کے دوران بھی 12 پاسپورٹس، جعلی کینیڈین اور ترکش ورک ویزے برآمد کر لئے گئے،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔