عمران صاحب احتجاج کی کال کی بجائے معاشی تباہی کا اعتراف کریں، مریم اورنگزیب

Jun 18, 2022 | 00:38:AM
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، عمران خان، مہنگائی کی لگائی ، آگ بجھائیں گے،
کیپشن: مریم اورنگزیب(فائل فوٹو)
Stay tunned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہناہے کہ ہم عمران خان کی مہنگائی کی لگائی  آگ بجھائیں گے،عمران صاحب خود بنی گالہ میں چھپ کر عوام کو سڑکوں پر بلا رہے ہیں،عمران صاحب عوام کو احتجاج کی کال نہ دیں، اپنی نالائقی اور ناہلی کا ماتم کریں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنے بیان میں کہاکہ عمران صاحب عوام چند ہیروں، سینکڑوں کنال زمین اور مالی فوائد کیلئے سودا کرنے والوں کے ساتھ نہیں نکلتی،مریم اورنگزیب کا مزید کہناتھا کہ عوام جھوٹے ، منافق نالائق اور نااہل کے ساتھ نہیں نکلتے،عمران صاحب نالائقوں، نااہلوں، چوروں اور آئین شکنوں کی کال پرکوئی نہیں نکلتا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ کال نہ دیں، اپنی لائی مہنگائی اور معاشی تباہی کی ذمہ داری کا اعتراف کرتے ہوئے اللہ تعالی اور عوام سے معافی مانگیں،ان کا کہناتھا کہ عوام جانتے ہیں کہ مہنگائی کی تباہی عمران صاحب لائے،آئی ایم ایف سے کمزور بنیادوںپر معاہدہ عمران صاحب کرکے گئے،آج ملک میں مہنگائی کے ذمہ دار عمران خان ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ عوام مہنگائی اور بے روزگاری کے ذمہ دار کے ساتھ نہیں نکلتے،عوام معاشی تباہی کے ذمہ دار کے ساتھ نہیں نکلتے، عوام خونی مارچ والوں اور مسلح جتھوں کے ساتھ نہیں نکلتے،عوام بے گناہ پولیس والوں کو گولیاں مار کے شہید کرنے والوں کے ساتھ نہیں نکلتے ۔

ان کا کہناتھا کہ معاشی تباہی اور مہنگائی کا گند عمران صاحب نے پھیلایا، حکومت اسے صاف کر رہی ہے،عمران صاحب نے سازش کی کہ پاکستان ڈیفالٹ کر جائے، حکومت ملک اور عوام کو بچانے آئی،وفاقی وزیر اطلاعات کا مزید کہناتھا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ کرکے اس کی خلاف ورزی کی اور پاکستان کی ساکھ خطرے میں ڈالی، اس کے ذمہ دار عمران صاحب آپ ہیں۔

یہ بھی پڑھٰیں: عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا ہو گیا