سوڈان کی زرخیز زمینیں اور پاکستان کی زرعی مہارت مل کر خطے میں خوشحالی لا سکتی ہیں ، رانا تنویر حسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ سوڈان کی زرخیز زمینیں اور پاکستان کی زرعی مہارت مل کر خطے میں خوشحالی لا سکتی ہیں ، پاکستان، سوڈان اور سعودی عرب کے درمیان سہ فریقی زرعی منصوبوں کی تجویز اہم پیش رفت ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی سوڈانی سفیر صالح محمد احمد محمد صدیق سے اہم ملاقات، زرعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ زرعی تعلیم میں تعاون، سوڈانی طلباء کے لیے یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد میں نشستیں بڑھانے پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر رانا تنویر حسین نےکہا کہ سوڈان میں پاکستانی ہنرمند دونوں ممالک کے درمیان اعتماد کا عملی مظہر ہیں،پاکستان زرعی شعبے میں پائیدار ترقی اور عالمی تعاون کا مرکز بنے گا ، سوڈان کی چینی صنعت میں اور گوشت کی برآمدات میں پاکستانی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی ہے۔سوڈانی گوشت کی عالمی معیار کے مطابق برآمدات قابل تعریف ہیں ،سوڈان سے زرعی تعلقات پاکستان کے غذائی تحفظ کے وژن سے ہم آہنگ ہیں۔انہوں نےکہا کہ مویشی پالنے، ویٹرنری سائنس اور پولٹری میں تکنیکی تعاون پر زور دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اے آئی ’کونٹینٹ‘ میں نقائص کی شکایت عام،انسان غلطیاں ٹھیک کرکے لاکھوں کما ئیں گے