’’کون بنے گا کروڑ پتی‘‘ کے نئے سیزن میں امیتابھ فی قسط کتنامعاوضہ لیں گے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)’’کون بنے گا کروڑ پتی‘‘ کے نئے سیزن میں بالی ووڈکے شہنشاہ امیتابھ بچن فی قسط کتنامعاوضہ لیں گے؟تفصیلات سامنے آگئیں۔
بالی ووڈکے شہنشاہ امیتابھ بچن گزشتہ 25 برسوں سے گیم شو ’’کون بنے گا کروڑ پتی‘‘ کی میزبانی کررہے ہیں،حال ہی میں اس کے سیزن 17 کا اعلان کیا گیا ہے جس میں روایتی طور پر گیم شو کی میزبانی ایک بار پھر امیتابھ بچن کو سونپی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گیم شو ’’ کون بنے گا کروڑ پتی ‘‘ کا نیاسیزن اگلے ماہ 11 اگست سے نشر کیا جائے اوربھارتی میڈیا کی رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ امیتابھ بچن کو سیزن 17 کی ایک قسط کیلئے 5 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ دیا جائے گا،انہوں نے سیزن 16کیلئے بھی ایک قسط کا معاوضہ 5 کروڑ بھارتی روپے وصول کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:حمیرا اصغر کی میڈیکل اور ڈی این اے رپورٹس آج موصول ہوں گی
امیتابھ بچن نے 2000 میں ’’کون بنے گاکروڑپتی‘‘کے پہلے سیزن کی میزبانی کی تھی جس سے ان کی شہرت میں بہت زیادہ اضافہ ہواتھالیکن دوسرے سیزن میں صحت کے مسائل کے سبب انہیں میزبانی کے فرائض سے دستبردار ہونا پڑا تھاجس کے بعد اداکار شاہ رخ خان نے سیزن 3 تک میزبانی کی ذمہ داری سنبھالی لیکن عوام کے بھرپور مطالبے پر امیتابھ کو سیزن 4 میں میزبانی دی گئی تب سے وہ ہی مقبول کوئز شو کے ہر سیزن کی میزبانی کررہے ہیں۔