حمیرا اصغر کی میڈیکل اور ڈی این اے رپورٹس آج موصول ہوں گی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انوشہ جعفری)ماڈل واداکارہ حمیرا اصغر کی میڈیکل اور ڈی این اے رپورٹس آج موصول ہوں گی۔
تفتیشی حکام کے مطابق میڈیکل اور ڈی این اے رپورٹ میں موت کی وجہ بھی معلوم ہوگی،تمام پڑوسیوں اور دیگر سے بیانات قلمبند کرلئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:حمیرا اصغر کی ابتدائی فرانزک رپورٹ ،موت کی وجہ سامنے آگئی
تفتیشی حکام کاکہناہے کہ حمیرا اصغر کی میڈیکل رپورٹ اور ڈی این اے رپورٹ آج موصول ہونے کے بعد پراسرار موت کی وجہ سامنے آسکے گی ، رپورٹس میں جو لکھا ہوگا اس کی روشنی میں مزید تفتیش آگے بڑھائی جائے گی ۔