حمیرا اصغر کی ابتدائی فرانزک رپورٹ ،موت کی وجہ سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی پراسرار ہلاکت کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی ۔
پولیس کو پوسٹ مارٹم کے دوران حاصل کیے گئے کیمیکل ٹیسٹ کی ابتدائی رپورٹس موصول ہو گئی ہیں جن میں اداکارہ کی موت کے حوالے سے اہم وجہ سامنے آئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق حمیرا اصغر کے پوسٹ مارٹم کے دوران کئی اقسام کے ٹیسٹ کیے گئے تھے جن کے نمونے جامعہ کراچی کی فرانزک لیبارٹری کو بھجوائے گئے،اس کی رپورٹس میں کسی قسم کے زہریلے مادے یا مشکوک کیمیکل کی موجودگی کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی چند رپورٹس آنا باقی ہیں اور مکمل رپورٹ موصول ہونے کے بعد ہی حتمی رائے دی جا سکے گی، تاہم ابتدائی نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ اداکارہ کی موت کسی زہریلی شے کے باعث نہیں ہوئی جس سے کیس کا رخ واضح طور پر ایک قدرتی موت کی طرف مڑ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:دو اچھے لوگ ہمیشہ ساتھ نہیں رہ سکتے: کرن خان کا طلاق سے متعلق انکشاف
واضح رہے کہ ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش 8 جولائی 2025کو کراچی میں ڈیفنس فیز 6 اتحاد کمرشل میں واقعے رہائشی عمارت کی چوتھی منزل سے ملی تھی۔