پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن 3.25 روپے فی لیٹر تک بڑھانے کا فیصلہ

Jul 18, 2022 | 13:10:PM
پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن 3.25 روپے فی لیٹر تک بڑھانے کا فیصلہ
کیپشن: پیٹرول پمپ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن 3.25 روپے فی لیٹر تک مزید بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق  گزشتہ روز وزرات پٹرولیم اور پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں وزارت پٹرولیم نے پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن 7 روپے فی لیٹر مقرر کرنے پر اتفاق کیا تھااب حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن 3.25 روپے فی لیٹر تک مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے،منافع کی شرح میں اضافے کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا۔ 

پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن کی نئی شرح کے اطلاق سے قبل وفاقی کابینہ سے حتمی منظوری لی جائے گی۔

خیال رہے کہ اس وقت پیٹرول پر ڈیلرز مارجن 4 روپے اور ڈیزل پر 3.75 روپے فی لٹر ہے اور مارجن بڑھانے کے لئے ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 18 جولائی کو ہڑتال کی دھمکی بھی دے رکھی تھی،گزشتہ روز وزرات پٹرولیم اور پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے تھے اور پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی کال واپس لے لی تھی۔

یہ بھی پڑھیں  گھی اور آئل کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی گئی