دنیا حیران۔۔ روس نے امریکا کو فضائی اڈوں کی پیشکش کر دی

Jul 18, 2021 | 19:30:PM
  دنیا حیران۔۔ روس نے امریکا کو فضائی اڈوں کی پیشکش کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) روس نے امریکا کو پیشکش کی ہے کہ وہ اس کے فضائی اڈے استعمال کرسکتا ہے۔ حیرت انگیز طور پر جن فضائی اڈوں کو استعمال کرنے کی پیشکش کی گئی ہے وہ وسطی ایشیائی ریاستوں تاجکستان اور کرغزستان میں واقع ہیں۔
اس بات کا انکشاف عالمی نشریاتی اداروں نے ایک روسی اخبار کے توسط سے کیا ہے۔ یاد رہے کہ عالمی سطح پر روسی میڈیا کو کنٹرولڈ میڈیا میں شمار کیا جاتا ہے۔دلچسپ امر ہے کہ یہ انکشاف کرتے ہوئے روسی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی فضائی اڈوں کو استعمال کرنے کی پیشکش خود روسی صدر پیوٹن نے امریکی صدر جوبائیڈن کو اس وقت کی تھی جب جون میں ان کی ملاقات ہوئی تھی۔
یہاں اس بات کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے کہ ابھی چند روز قبل ملٹری ڈاٹ کام کے مطابق ماسکو کی جانب سے باقاعدہ واشنگٹن کو متنبہہ کیا گیا تھا کہ روس، افغانستان کے قریب واقع وسطی ایشائی ریاستوں میں امریکی افواج کی موجودگی کے سخت خلاف ہے۔عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی اخبار کا کہنا ہے کہ امریکا سے کہا گیا تھا کہ وہ کرغزستان اور تاجکستان میں روسی فضائی اڈے استعمال کرسکتا ہے۔اس ضمن میں شائع شدہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روس کی جانب سے اڈے دیئے جانے کے بعد امریکاکے لئے افغانستان پر نظر رکھنا ممکن ہوسکے گا۔ رپورٹ کے مطابق روس نے مبینہ طور پر فضائی سرویلنس کا ڈیٹا دینے کی بھی پیشکش کی تھی۔روس اور امریکا گزشتہ کئی دہائیوں سے ایک دوسرے کے شدید اور بدترین مخالف ہیں لیکن اس کے باوجود مبینہ طور پر یہ پیش کش کی گئی ہے جس نے دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔روس کی جانب سے فضائی اڈوں کے استعمال کی پیشکش اس وقت منظر عام پر آئی ہے کہ جب افغانستان سے امریکی اور نیٹو افواج کا بڑی حد تک انخلا ہو چکا ہے اور افغان طالبان کی پیش قدمی میں بہت زیادہ تیزی دکھائی دے رہی ہے۔
 روسی اخبار کے مطابق روسی صدر پیوٹن نے جن روسی اڈوں کے بارے میں امریکی صدر جو بائیڈن سے بات کی وہ تاجکستان اور کرغزستان میں موجود ہیں اس حوالے سے اخبار کا دعویٰ ہے کہ امریکا نے روسی پیش کش کا کوئی ٹھوس جواب نہیں دیا۔
یہ بھی پڑھیں۔اداکارہ کترینہ کیف کس سے شادی کرنیوالی ہیں؟ تصویر وائرل