اداکارہ کترینہ کیف کس سے شادی کرنیوالی ہیں؟ تصویر وائرل

Jul 18, 2021 | 18:05:PM
 اداکارہ کترینہ کیف کس سے شادی کرنیوالی ہیں؟ تصویر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ کترینہ کیف کو فلم انڈسٹری میں بھارتی اداکار سلمان خان نے متعارف کرایا جبکہ ان کی پہلی فلم بھی انہی کے ساتھ ریلیز ہوئی۔ اداکارہ نے اپنے کیریئر کی ابتداء میں ہی کامیاب فلمیں کیں۔ سوشل میڈیا پر ایک تصویر گردش کررہی ہے جس میں اداکارہ کی شادی کے بارے میں بتایاگیا۔

تفصیلات کے مطابق   کترینہ کیف نے بالی وڈ کی بڑی شخصیات کے ساتھ فلمیں سائن کیں، ان کی پہلی فلم' میں نے پیار کیوں کیا' بھی سلمان کے ساتھ ریلیز ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:رابی پیرزادہ نے بکرے کی بجائے بیل کیوں خریدا؟ وجہ بتادی

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک تصویر سامنے آئی جس میں کترینہ کیف کی شادی کے بارے پیش گوئی کی گئی۔اس حوالے سے کترینہ کیف اور وکی کوشل کی جلد شادی کی طرف اشارہ کیا گیا ہے ۔ کترینہ کیف نے اپنے 38 ویں سالگرہ منائی جس پر ان کے مداحوں کی جانب سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

کترینہ کیف کے قریبی دوست ایشلے ریبیلو نے  اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکارہ کے لیے خصوصی سٹوری شیئر کی جس میں کرینہ کو سفید رنگ کے دلہن کے لباس میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے۔اداکارہ کے دوست نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں انہیں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا تھا کہ ’یہ تصویر بہت جلد حقیقت ہوسکتی ہے۔

انسٹاگرام سٹوری سے واضح ہورہا ہے کہ کترینہ کیف بہت جلد وکی کوشل کے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی ہیں،دوسری جانب کترینہ کیف نے ایشلے ریبیلو کی انسٹاگرام اسٹوری پر ردّعمل دیتے ہوئے اُن کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں:گرمی سے تنگ ادا کارہ صبا قمر کی سوئمنگ پول میں تیراکی کرتے نئی تصاویر وائرل