گرمی سے تنگ ادا کارہ صبا قمر کی سوئمنگ پول میں تیراکی کرتے نئی تصاویر وائرل

Jul 18, 2021 | 17:37:PM
گرمی سے تنگ ادا کارہ صبا قمر کی سوئمنگ پول میں تیراکی کرتے نئی تصاویر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play


(ما نیٹرنگ ڈیسک) معروف اداکارہ صبا قمر سوشل میڈیا پر اکثر متحرک رہتی ہیں ، بڑھتی ہوئی گرمی سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لئےاداکارہ کی سوئمنگ پول میں تیراکی کرتے نئی تصاویر وائرل ہوئی ہیں،سوشل میڈیا صارفین تصاویر کو خوب پسند کرتے نظر آرہے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر اکثر  انسٹاگرام پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کرکے مداحوں کو اپنی مصروفیات سے آگاہ رکھتی ہیں۔انہو ں نے  اپنی منفرد اداکاری کی بدولت شوبز کی دنیا میں مختلف انداز اپناتے اپنی صلاحتیوں کا لوہا منوایا۔

یہ بھی پڑھیں:ما ہرہ خا ن کو بو ڑھی کہنے پر عا ئشہ عمر کا کرا را جواب

گرمی کے ہاتھوں تنگ اداکارہ کی سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہوئیں، ان تصاویر میں صبا قمر کو سوئمنگ پول میں تیراکی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے،  شیئر کی گئی ان تصاویر کو اب تک 46 ہزارسے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔اداکارہ نے تصاویر کے کیپشن میں 'ہیپی سنڈے' لکھا۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ صرحا اصغرشادی کے بعد پریشان۔۔ شوہر سے متعلق اہم انکشاف کر دیا