ما ہرہ خا ن کو بو ڑھی کہنے پر عا ئشہ عمر کا کرا را جواب

Jul 18, 2021 | 17:19:PM
ما ہرہ خا ن کو بو ڑھی کہنے پر عا ئشہ عمر کا کرا را جواب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)چند رو ز قبل انسٹاگرام پیج پر  اداکارہ ماہرہ خان کے ہمراہ زاہد احمد اور شہریار منور کی تصویر شیئر کی گئی جس میں بتایا گیا کہ یہ تینوں کسی شارٹ فلم کے لیے ایک ساتھ ہیں۔

تفصیلا ت کے مطابق ماہرہ کی اس تصویر کو کئی صارفین نے تنقید کا نشانہ بنا ڈالا، کسی نے ماہرہ کی عمر پر بات کی تو کسی نے میک اپ پر تبصرہ کیا۔ایک صارف نے لکھا کہ ماہرہ خان تو سب کی ماما لگ رہی ہیں جب کہ ایک اور صارف نے تبصرہ پیش کیا کہ ماہرہ بوڑھی دِکھائی دے رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ صرحا اصغرشادی کے بعد پریشان۔۔ شوہر سے متعلق اہم انکشاف کر دیا
اداکارہ عائشہ عمر نے اس صارف کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ اس میں کیا برائی ہے؟ ماہرہ خان جیسی ظاہری طور پر خوبصورت دکھائی دیتی ہیں ویسے ہی ان کا باطن بھی دلکش ہے، ہر جاندار کو قدرتی عمل سے گزر کر بوڑھا ہونا ہے۔عائشہ نے ساتھی اداکارہ کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ کیا ہم اپنے الفاظ پر نظرِ ثانی کرتے ہوئے لوگوں کو ان کی عمر، وزن، رنگ اور کپڑوں کو لے کر شرمندہ کرنا چھوڑ سکتے ہیں؟

اداکارہ نے آخر میں خاتون صارف سے کہا کہ مجھے معاف کیجیے گا، میں محض آپ کی نشاندہی کرتے ہوئے یہ سب نہیں کہنا چاہتی تھی لیکن اس قسم کے تمام کمنٹس دیکھ کر مجھ سے رہا نہیں گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ادا کا رہ فضا علی کی بیٹی کا رقص دیکھ کر آپ بھی دنگ رہ جا ئیں گے۔۔ویڈیو وا ئرل