ادا کا رہ فضا علی کی بیٹی کا رقص دیکھ کر آپ بھی دنگ رہ جا ئیں گے۔۔ویڈیو وا ئرل

Jul 17, 2021 | 23:03:PM
ادا کا رہ فضا علی کی بیٹی کا رقص دیکھ کر آپ بھی دنگ رہ جا ئیں گے۔۔ویڈیو وا ئرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ  ڈیسک)اداکارہ اور میزبان فضا علی کی ایک نئی ویڈیو سامنے آئی جس میں ان کو ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے اس ویڈیو میں اداکارہ کی بیٹی بھی ساتھ رقص کررہی ہے، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سےویڈیو کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ فضا علی کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں جس میں ان کو بیٹی کے ساتھ ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ما ہرہ خا ن کی ہالی وڈ سپر سٹا ر ٹا م کر وز کے ساتھ فلم کرنے سے متعلق ویڈیو وا ئرل

سوشل میڈیا صارفین نے گانے پر ڈانس کرنے پر اداکارہ فضا علی اور ان کی بیٹی کی تعریف کی جبکہ کمنٹس سیکشن میں نیک تمناؤں کے ساتھ دلچسپ تبصروں کاسلسلہ بھی جارہی ہے۔چند گھنٹے قبل شیئر کی گئی اس ویڈیو کو 41 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔


واضح رہے کہ فضا علی نے 1999 میں ماڈلنگ سے کیریئر کی شروعات کی تھی، 2003 میں اداکاری کا آغاز ڈرامہ سیریل مہندی سے کیا،اداکارہ نے 2012 میں نجی ٹی وی کے شو سے میزبانی کا آغاز کیا تھا۔

 فضا علی نے ایاز ملک بزنس مین سے دوسری شادی کی،جس کا باقاعدہ اعلان انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر کیا تھا۔ انسٹا گرام پر اپنے پیغام ان کا کہنا تھا کہ میری شادی ایاز ملک کے ساتھ ہو گئی ہے اور اللہ کی رحمت سے یہ اعلان کرتے ہوئے مجھے خوشی ہو رہی ہے میں جلد شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر رہی ہو تاہم جو پراجیکٹس سائن کیے ہوئے ہیں انہیں مکمل کروں گی۔

یہ بھی پڑھیں:انہیں ایوا رڈ شوز میں عر یا نی نظر نہیں آتی؟ٹک ٹاکرز پر تنقید کرنے والوں کو جنت مرزا کا کرارا جوا ب