ما ہرہ خا ن کی ہالی وڈ سپر سٹا ر ٹا م کر وز کے ساتھ فلم کرنے سے متعلق ویڈیو وا ئرل

Jul 17, 2021 | 20:46:PM
ما ہرہ خا ن کی ہالی وڈ سپر سٹا ر ٹا م کر وز کے ساتھ فلم کرنے سے متعلق ویڈیو وا ئرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)معرو ف ادا کا رہ ماہرہ خان نہ صرف پا کستان بلکہ بھا رت کی فلم انڈسٹری میں بھی جانا پہچانا نام ہیں۔ان  کا ہالی وڈ کے ایکشن ہیروٹام کروز کے ساتھ کام کیے جانے سے متعلق سوال پر دیا گیا جواب وائرل ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ان سے متعلق ان کے  مدا حو ں  نے شادی کے ساتھ ساتھ ان سے ہالی وڈ ڈیبیو کے حوالے سے بھی چند قیاس آرائیوں پر بات کی۔ایک صارف نے اداکارہ سے متعلق قیاس آرائی کی کہ آپ نے ٹام کروز کے ساتھ فلم سائن کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سینئر اداکارہ نائلہ جعفری کراچی میں انتقال کر گئیں
اس قیاس آرائی سے متعلق ماہرہ خان نے جواب دیا ٹام مائی لو،بہت معذرت خواہ ہوں کہ یہ بات لیک ہوگئی، میں اس بات کو کئی عرصے سے پوشیدہ رکھنے کی کوشش کررہی تھی لیکن اب میں یہ نہ کرسکی، مجھے امید ہے آپ پرجوش ہیں اور مجھے یقین ہے کہ آپ کی ٹیم نے یہ بات لیک کی ہے لیکن خیر میں جلد آپ سے ملوں گی۔

محسوس ہوتا ہے کہ ماہرہ خان نے یہ بات  مذاق میں کہی لیکن اس حوالے سے ماہرہ کی جانب سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:اداکار علی خان نے ماورہ حسین کو با لی وڈ میں کام کی بھوکی قرار دیدیا