انہیں ایوا رڈ شوز میں عر یا نی نظر نہیں آتی؟ٹک ٹاکرز پر تنقید کرنے والوں کو جنت مرزا کا کرارا جوا ب

Jul 17, 2021 | 21:05:PM
انہیں ایوا رڈ شوز میں عر یا نی نظر نہیں آتی؟ٹک ٹاکرز پر تنقید کرنے والوں کو جنت مرزا کا کرارا جوا ب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹک ٹاکرز پر تنقید کرنے والوں کو جنت مرزا نے کھری کھری سنادیں، آئینہ دکھادیا ۔ان کا کہنا تھا  کہ جو لوگ ہم ٹک ٹاکرز کو فحاشی اور عریانی کا طعنہ دیتے ہیں، انہیں یہ ایوارڈ شوز نظر نہیں آتے۔

 تفصیلا ت کے مطابق حال ہی میں ہونے والے ایک ایوارڈ شو کو سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس میں اداکارہ علیزے شاہ اور دیگر اداکاراﺅں نے نیم عریاں لباس پہن رکھا تھا۔

اب  جنت مرزا نے بھی ایسے ایوارڈ شوز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ٹک ٹاکرز پر تنقید کرنے والوں کو سبق سکھا دیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:سینئر اداکارہ نائلہ جعفری کراچی میں انتقال کر گئیں

جنت مرزا کا کہنا تھا کہ ”ٹک ٹاک پر اس طرح کی عریانی نہیں ہے جتنی ایسے ایوارڈ شوز میں دیکھنے کو ملتی ہے۔

ان ایوارڈشوز میں جسم کی نمائش اور سٹیج ڈانس معمول کی بات سمجھے جاتے ہیں۔

اگر عریانی اور فحاشی کی بنیاد پر ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا جاتا ہے تو پھر ان ایوارڈ شوز پر بھی پابندی لگاﺅ، جن میں ٹک ٹاک سے زیادہ فحاشی اور عریانی ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ما ہرہ خا ن کی ہالی وڈ سپر سٹا ر ٹا م کر وز کے ساتھ فلم کرنے سے متعلق ویڈیو وا ئرل