محمد رضوان ٹی20میچز میں سب سےزیادہ رنزبنانےوالےکھلاڑی بن گئے

Jul 18, 2021 | 19:12:PM
 محمد رضوان ٹی20میچز میں سب سےزیادہ رنزبنانےوالےکھلاڑی بن گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک)محمد رضوان نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا، ایک سال میں ٹی20میچز میں سب سےزیادہ رنزبنانےوالےکھلاڑی بن گئے۔ بابراعظم دوسرے جبکہ دیوڈ میلان تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ، ایک سال کے دوران 15 میچوں میں مجموعی طور پر 721 رنزبناچکےہیں۔

یا د رہے کہ  پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹی 20 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں میں دوسرے نمبرپرہیں۔ انہوں نے15 میچوں میں مجموعی طور پر 649 رنز بنائےہیں۔ انگلینڈکے ڈیوڈ میلان گزشتہ ایک سال میں18میچوں میں 622 رنز بنا کر تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:فلائنگ ہارس سمیع اللہ خان کے مجسمے کی ہاکی اور گیند چوری ہو گئے