فلائنگ ہارس سمیع اللہ خان کے  مجسمے کی  ہاکی اور گیند چوری ہو گئے

Jul 18, 2021 | 18:55:PM
 فلائنگ ہارس سمیع اللہ خان کے  مجسمے کی  ہاکی اور گیند چوری ہو گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ اولمپین سمیع اللہ خان کے نصب مجسمے سے ہاکی اور گیند چرالی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق اس با ت کا انکشاف ہو ا ہے کہ دو دن قبل بال چوری کی گئی تھی اور گزشتہ رات ہاکی کو بھی چرا لیا گیا ہے۔ بہاولپور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں ایک ماہ قبل ہاکی اولمپیئن سمیع اللہ کا مجسمہ نصب کیا گیا تھا۔

یا د رہے کہ پاکستان کے نامور ہاکی کھلاڑی سمیع اللہ 6 ستمبر 1951 کو بہاولپور میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے 1976 کے مانٹریال اولمپکس سے 1982 تک منعقد ہونے والے عالمی ہاکی ٹورنامنٹس کے متعدد مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ کترینہ کیف کس سے شادی کرنیوالی ہیں؟ تصویر وائرل

سمیع اللہ کی برق رفتاری کے باعث دنیائے ہاکی میں انہیں فلائنگ ہارس کے نام سے لکھا اور پکارا گیا۔ ان کے بھائی کلیم اللہ خان نے بھی قومی ہاکی ٹیم میں ملک کی نمائندگی کی اوربے پناہ شہرت حاصل کی۔

اولمپین سمیع اللہ خان کے مجسمے سے ہاکی اور بال چوری کیے جانے کی اطلاع پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر صارفین شدید غم و غصے کا اظہار کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:گرمی سے تنگ ادا کارہ صبا قمر کی سوئمنگ پول میں تیراکی کرتے نئی تصاویر وائرل