کوہاٹ: ٹرک اور کوچ میں تصادم ، 6 افراد جاں بحق ، 12 شدیدزخمی

Jul 18, 2021 | 17:46:PM
کوہاٹ: ٹرک اور کوچ میں تصادم ، 6 افراد جاں بحق ، 12 شدیدزخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)انڈس ہائی وے پر ٹرک اور کوچ میں خوفناک تصادم سے 6 افراد جاں بحق جبکہ 12 شدیدزخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق مسافر کوچ پنڈی سے شکردرہ کوہاٹ آرہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث فروٹ سے بھرے ٹرک سے ٹکراگئی، حادثہ انڈس ہائی وئے پر کڑپہ کے قریب پیش آیا،حادثے میں مسافر کوچ مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور ایمبیولینسوں کے ذریعے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: سابق گورنر سندھ ممتاز بھٹو انتقال کر گئے