عامر خان کی بیٹی کی بوائے فرینڈ کیساتھ موج مستیاں۔۔تصاویر وائرل

Jul 18, 2021 | 15:33:PM
عامر خان کی بیٹی کی بوائے فرینڈ کیساتھ موج مستیاں۔۔تصاویر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان  کی بیٹی ایرا خان سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں۔ ایرا خان اپنے بولڈ انداز اور نوپور شیکھرے  کے ساتھ اپنے ریلیشن شپ کو لے کر سرخیوں میں چھائی رہتی ہیں۔

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی بیٹی ایرا خان آئے دن اپنےبوائے فرینڈ نوپور شیکھرے کے ساتھ اپنی شاندار تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جس پر انہیں طرح طرح کے ردعمل کا سامنا رہتا ہے۔

اب ایک بار پھر ایرا خان نے نوپور شیکھر کے ساتھ اپنی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں،ان تصاویر میں ایرا خان کو بوائے فرینڈ نوپور شکھرے کے ساتھ مستی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔دونوں کی یہ تصاویر سوشل میڈیا صارفین کے درمیان خوب پسند کی جارہی ہے۔

کئی صارف نے تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کے درمیان تال میل کی کافی تعریف کی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں لڑکی نے زیادتی سے بچنے کیلئے ایسا کیا کیا کہ اوباش مر گیا۔۔۔