افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا میں ملوث ملزموں کوجلد گرفتار کر لیں گے:شیخ رشید

Jul 18, 2021 | 14:24:PM
افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا میں ملوث ملزموں کوجلد گرفتار کر لیں گے:شیخ رشید
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24 نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا کے ملزم ایک دو روز میں گرفتار کر لئے جائیں گے، معاملے کی جیسے جیسے تحقیقات کر رہے ہیں، کڑیاں مل رہی ہیں۔بھارت نے افغان سفیرکی بیٹی کےاغواکیس کوبہت اچھالا، بھارت پاکستان کوبدنام کرنے کیلئےاپنےمیڈیاکواستعمال کرتاہے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے واقعہ میں ملوث ملزموں کو فوری گرفتارکرنےکی ہدایت کی، عمران خان نے حکم دیا ہے کہ افغان سفیرکےکیس کوترجیحی بنیادوں پرحل کیاجائے۔ اغوا واقعے سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ افغان سفیرکی بیٹی گھرسےپیدل نکلی، ٹیکسی سے کھڈامارکیٹ پہنچی۔ لڑکی ایف 6 سے گھر جا سکتی تھی لیکن ایف 9 جانےکوترجیح دی، اس کے کھڈا مارکیٹ سے راولپنڈی جانے کی تحقیقات کررہےہیں۔ واقعہ 16 جولائی کو ہوا رپورٹ کل کیاگیا۔امید ہے ایک دو روزمیں ملزمان گرفتارہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ خطےمیں پاکستان کی اہمیت بہت بڑھ چکی ہے، وزیراعظم کی خارجہ پالیسی کی دنیامیں مقبولیت ہے، کل بذریعہ ہیلی کاپٹر 15 لوگ داسو گئے، داسومیں کام بند ہونے کی افواہیں پھیلائی گئیں، چین کےساتھ مل کر داسو واقعہ کی تحقیقات کررہےہیں، پاک سرزمین کوافغانستان کیخلاف استعمال نہیں ہونےدیں گے۔

یہ بھی پڑھیںشہیدشاھنوازبھٹو سچےجمہوریت پسند تھے:آصف زرداری