واجبات کی عدم ادائیگی،رائیونڈ ریلوے سٹیشن کی بجلی منقطع

Jan 18, 2026 | 17:56:PM
واجبات کی عدم ادائیگی،رائیونڈ ریلوے سٹیشن کی بجلی منقطع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سید احم سید)لاہورالیکٹرک پاورسپلائی کمپنی(لیسکو)نے واجبات کی عدم ادائیگی پر رائیونڈ ریلوے اسٹیشن کی بجلی منقطع کردی۔
ریلوے ذرائع کے مطابق رائیونڈ ریلوے  سٹیشن کے زمہ لیسکو کے کڑوروں روپے کے واجب اداہیں، بجلی کی سپلائی منقطع ہونے سے بکنگ کاؤنٹر پر مشکلات کا سامنا ہے۔ 

 ذرائع نے مزید کہا ہے کہ ٹرین کی آمد سے قبل جنریٹرز چلا کر ٹریفک سگنلز کو چلایا جانے لگا،بجلی کی سپلائی منقطع ہونے سے رات کے اوقات میں مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  بجلی چور مافیا  کیخلاف کریک ڈاؤن جاری،گیپکو کے لائن سپرنٹنڈنٹ گرفتار