بجلی چور مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن جاری،گیپکو کے لائن سپرنٹنڈنٹ گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زاہد اقبال رانا) ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی جانب سے بجلی چور مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،بجلی چوری میں ملوث گیپکو کے لائن سپرنٹنڈنٹ مسعود علی کو سیالکوٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار ملزم نے بھاری رشوت کے عوض نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کو بجلی کا زرعی کنکشن جاری کیا ہوا تھا، گرفتار لائن سپرنٹندنٹ نے درخواست گزار کے گھر کے اوپر سے 11 کے وی کی غیر قانونی لائن گزار رکھی تھی جس کے نتیجے میں معصوم بچہ اپنے دونوں ہاتھوں سے محروم ہو گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں 15 پتنگ بازی ہوائی فائرنگ، 57 ویلنگ کرنےوالے گرفتار