لاہور میں 15 پتنگ بازی ہوائی فائرنگ، 57 ویلنگ کرنےوالے گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عابد چوہدری) ڈولفن سکواڈ نے آج لاہور میں سنڈے سپیشل گرینڈ آپریشن کیا، اس آرپیشن میں ویلنگ کرنے والے درجنوں افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کرنے والے درجنوں لوگ بھی پکڑے گئے۔
پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ڈولفن سکواڈ نے آج اتوار کے روز جرائم پیشہ عناصر، ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ و پتنگ بازی کے خلاف ہمہ گیر آپریشن کیا جسے سنڈے سپیشل گرینڈ آپریشن کہا جا رہا ہے۔
چھٹی کے روز شہر کے قانون شکن عناصر کے خلاف ڈولفن کی کارروائیوں میں مختلف علاقوں سے 72 ملزمان گرفتار ہوئے۔
ڈولفن کی ٹیموں کے گشت کے دوران ڈیفنس، مال روڈ،کینال روڈ، جیل روڈ،بند روڈ، فیروزپور روڈ،دیگر علاقوں میں ویلنگ کرنے میں ملوث 57 افراد کو گرفتار کر کے حوالاتوں میں پہنچایا گیا۔
شہر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ میں ملوث 15 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ یہ گرفتاریاں فیکٹری ایریا، شیراکوٹ اور دیگر جگہوں سے ہوئیں۔
آج شام تک گرفتار ہونے والوں سے غیر قانونی مواد پتنگیں، ڈوریں برآمد کی گئیں اور ان کے خلاف مقدمے درج کر لئے گئے۔
ڈولفن ٹیموں نے اپنے گشت کے دوران گرفتار کئے گئے ملزموں کو کارروائی کیلئے نصیر آباد، کوٹ لکھپت، ہربنس پورہ، کاہنہ اور دیگر ک تھانوں کے سپرد کر دیا۔
ڈولفن سکواڈ کے ایس پی اختر نواز نے آج کے سنڈے سپیشل گرینڈ آپریشن کے حوالے سے کہا کہ پتنگ بازی،ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے نہیں دیں گے۔
ڈولفن سکواڈ شہریوں کو حادثات اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کی ہلڑ بازی سے محفوظ رکھنے کیلئے اہم شاہراہوں پر موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مچل سٹارک کا بابر اعظم کی جرسی نمبر 56 پر دلچسپ تبصرہ