زرِ مبادلہ ذخائر ایک ہفتے میں 12 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کم ہو گئے ، اسٹیٹ بنک

Jan 18, 2024 | 19:56:PM
زرِ مبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 12 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی کمی، اسٹیٹ بنک
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 12 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ 

اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے ذخائر کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کردیے ہیں جن کے مطابق 12 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 12 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کمی سے 8 ارب 2 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے، غیرملکی قرضوں کی ادائیگی کے سبب زر مبادلہ کے ذخائر میں کمی آئی ہے۔

  مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جس سے کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 ارب 11 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 11 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کمی سے 13 ارب 14 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔