’پہلے فٹنس ثابت کریں‘غیر ملکی لیگز کھیلنے کے خواہشمند کرکٹرز کو ٹیم انتظامیہ کا دوٹوک پیغام

Jan 18, 2024 | 14:53:PM
 غیر ملکی لیگز کھیلنی ہےتو پہلے ڈومیسٹک میچز کھیلیں پاکستان کرکٹ ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں کو دو ٹوک انداز میں واضح کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ’پہلے فٹنس ثابت کریں‘غیر ملکی لیگز کھیلنے کے خواہشمند کرکٹرز کو پی سی بی نےدوٹوک پیغام دے دیا۔

کھلاڑیوں کو این او سی دینے کیلئے پی سی بی نے ٹیم مینجمنٹ سے رائے مانگ لی ہے ،ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ نے واضح پیغام دیا ہے کہ پہلے ڈومیسٹک میچز کھیلیں،فٹنس ثابت کریں اور پھر لیگز کھیلیں ،مینجمنٹ کا یہ  مؤقف ہے کہ انجری کے بعد علاج یا ری ہیب پروگرام پی سی بی کرائے اور جب وقت کھیلنے کا آئے تو غیر ملکی لیگ کھیلنے چلے جائیں۔

فٹنس مسائل سے دوچار  پاکستانی کرکٹرز نسیم شاہ،  محمد حسنین اور احسان اللہ بنگلادیش پریمیئر لیگ میں شرکت کے خواہش مند ہیں جبکہ شاداب خان آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کھیلنا چاہتے ہیں۔شاداب خان کی کلیئرنس اور دیگر تین فاسٹ بولرزکو   این او سی دینے کیلئے ٹیم منیجمنٹ نے کہا ہے کہ اگر غیر ملکی لیگز کھیلنی ہے تو پہلے اپنی فٹنس دکھائیں ،ڈومیسٹک مٰیں پرفارم کریں اور بعد میں لیگز کھلینے کا سوچیں۔

 ٹیم مینجمنٹ  کے  واضح پیغام  کے بعد آل راؤنڈر شاداب خان پریذیڈینٹ ٹرافی کھیلنے کراچی پہنچ گئے ہیں ،شاداب خان کو این او سی مل چکا ہے لیکن انجری کی وجہ سے انہیں پی سی بی سے پھر کلیئر نس لینا ہوگی جبکہ  شاداب خان پہلے اپنی فٹنس ثابت کریں۔

واضح رہے کہ  بنگلادیش پریمیئر لیگ 19 جنوری سے شروع ہوگی،جس میں پاکستان کے 16 کھلاڑیوں کو شرکت کرنی ہے تاحال پی سی بی نے کسی بھی کھلاڑی کو این او سی جاری نہیں کیا ہےجبکہ نسیم شاہ ، احسان اللہ اور محمد حسنین کو این او سی کے ساتھ ساتھ اپنی فٹنس بھی دینا ہوگی۔

مزید پڑھیں:پاک ایران کشیدگی: مغربی سمت سے آنیوالی تمام پروازوں کی مانیٹرنگ شروع