بلدیاتی انتخابات میں مبینہ دھاندلی ؛ڈی سی آفس کیماڑی کے باہر کارکنوں میں تصادم

Jan 18, 2023 | 18:40:PM
بلدیاتی انتخابات میں مبینہ دھاندلی ؛ڈی سی آفس کیماڑی کے باہر کارکنوں میں تصادم
کیپشن: پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کے کارکن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بلدیاتی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف ڈی سی کیماڑی کے دفتر کے باہر تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے کارکن آمنے سامنے آگئے ،ایک دوسرے پر پتھراﺅ بھی کیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف تحریک انصاف کا ڈی سی کیماڑی کے دفتر کے باہردھرنا جاری ہے،پیپلزپارٹی کے کارکنان بھی پہنچ گئے،دونوں جماعتوں کے کارکنان نے ایک دوسرے پرپتھراو¿ کیا، کئی کارکن ڈی سی آفس کے اندر داخل ہو گئے، پولیس کی بھاری نفری بھی پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: سونا پھر مہنگا ہو گیا