ضمنی الیکشن ۔۔پی ایس 52 عمر کوٹ  میں پولنگ جاری

Jan 18, 2021 | 12:55:PM
ضمنی الیکشن ۔۔پی ایس 52 عمر کوٹ  میں پولنگ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)عمر کوٹ پی ایس 52 پر ضمنی الیکشن کے لئے پولنگ جاری ہے۔ 5 بجے تک ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت ہوگی۔ سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق   ضمنی الیکشن کے لئے عمر کوٹ میں کل 128 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے جن میں سے 50 انتہائی حساس اور 40 حساس قرار دیئے گئے ہیں۔  پیپلز پارٹی کے امیر علی شاہ اور جی ڈی اے کے ارباب غلام رحیم میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔پولنگ سٹیشنز کے اندر اور باہر رینجرز تعینات ہوگی۔ حلقے میں ووٹوں کی کل تعداد ایک لاکھ 53 ہزار 35 ہے۔ پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی علی مردان شاہ کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی نشست پر 12 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔