بانی پی ٹی آئی جیل میں اے ون کنڈیشن مین رہ رہے ہیں، علاج بھی بہترین ہوا: رانا ثنااللہ

Feb 18, 2026 | 21:43:PM
بانی پی ٹی آئی جیل میں اے ون کنڈیشن مین رہ رہے ہیں، علاج بھی بہترین ہوا: رانا ثنااللہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  وزیراعظم کے مشیر  اور مسلم لیگ ن کے سیئیر رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی  جیل میں اے ون کنڈیشن میں رہ رہے ہیں۔  ان  کا علاج بھی بہترین ہوا ہے ۔

رانا ثنا اللہ نے ایک نیوز چینل کے اینکر سے گفتگو  کرتے ہوئے پی ٹی آئی پر تنقیدکی اور کہا کہ پی ٹی آئی نے  8 فروری کو پہیہ جام کی کال دی اس کے لیے ان کی کیا تیاری تھی۔ پہیہ جام ہڑتال نہین ہوئی۔ اس کے بعد  جس طرح کے انہوں نے دھرنے دیئے اس سے تو بہتر تھا کہ نہ دیتے ۔

رانا ثنا اللہ نے کہاکہ ایسے احتجاج اور دھرنوں سے  تو شاید پی ٹی آئی کے ہی خلاف سازش ہو رہی ہے، پی ٹی آئی کے خلاف سازش ہو رہی ہے یا یہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔

 رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو کہا تھا کہ ڈی چوک کے بجائے سنگجانی چلے جائیں ، آپ سے بات ہوگی ، یہ سنجیدہ کوشش تھی لیکن تحریک انصاف یا شاید بانی پی ٹی آئی نے انکار کیا۔ ان کو ایک طرف سے فیڈ کیا جارہا تھا کہ بس انقلاب آنے کو تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: پاکستان نے نمیبیا کو 102 رنز سے ہرا کر ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سپر ایٹ راؤنڈ میں فاتحانہ قدم قدم رکھ دیا
 رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی ان کے ساتھ براہ راست گفتگو میں شامل تھے کہ ڈی چوک نہ آئیں، بانی پی ٹی آئی پہلے اس بات پر رضامند ہوئے پھر اس بات سے پیچھے ہٹ گئے۔

رانا ثنا اللہ نے کہاکہ  یہ لوگ ملاقاتوں کو سیاست ، گالم گلوچ کے لیے استعمال نہ کریں تو ان کو کون روکتا ہے۔ 

رانا ثنا اللہ نے کہا،  بانی پی ٹی آئی ایک دن بھی جیل میں نہیں رہنا چاہتے وہاں ان کا دل نہیں لگ رہا۔

رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی 8فروری کو بھی اس یقین میں تھے کہ ان کے کہنے سے پورا ملک جام ہوجائے گ لیکن کچھ نہین ہوا۔

 اب یہ عید کے بعد تحریک کی بات کرتے ہیں،  اس سے کچھ بھی نہیں ہونے والا۔ 

یہ بھی پڑھیئے:  عثمان طارق، صاحبزادہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے بہترین بیٹرز، باؤلرز کے ٹیبل پر اوپر، بھارت غائب 

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ  بانی پی ٹی آئی وزیراعظم تھے تب بھی بشریٰ بی بی فیصلے کرتی تھیں، ثبوت موجود ہیں اب بھی بشریٰ بی بی نے جو کہا وہی ہوا۔

 رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جیل میں لِونگ کنڈیشنز  living conditions  اے ون ہیں۔ ان کا علاج بھی بہترین ہوا ہے ۔

دوسری جانب  اسی اینکر سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی کےعمیر نیازی نے کہا کہ  مذاکرات کی قیمت ہوتی، نوازشریف سیاست سے باہر ہوئے ملک سے باہر گئے، بانی پی ٹی آئی کا موقف ہے کہ بانی  اپنی ذات کے لیے فیور نہیں مانگ رہا ، بانی پی ٹی آئی کے کیس عدالتوں میں ہیں وہ کہتے ہیں کہ کیس لگائیں۔

عمیر نیازی نے کہا کہ سسٹم چاہ رہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سرجھکا لیں وہ یہ نہیں کرنا چاہتے ۔ علیمہ خان کا پی ٹی آئی کی سیاست میں کوئی کردار نہیں۔  علیمہ خان اپنے بھائی کی رہائی کے لیے کھڑی ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:   ٹیم کی توجہ ورلڈ کپ جیتنے پر مرکوز ہے, شاداب خان نے فینز کو خوشخبری سنادی