رمضان المبارک کے دوران سرکاری دفاتر کے اوقاتِ کار جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی حکومت نے رمضان المبارک کے دوران سرکاری دفاتر کے اوقاتِ کار جاری کر دیئے۔
وفاقی حکومت نے رمضان المبارک کے دوران اپنے ماتحت سرکاری اداروں کے لیے نئے اوقاتِ کار جاری کر دیے ہیں، اس سلسلے میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے میں پانچ دن کام کرنے والے سرکاری دفاتر صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک کھلے رہیں گے، جبکہ ہفتے میں 6 دن کام کرنے والے دفاتر کے اوقات صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں۔
مزید برآں جمعتہ المبارک کے روز تمام وفاقی سرکاری دفاتر کے اوقاتِ کار صبح 9 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک ہوں گے تاکہ نمازِ جمعہ کے لیے مناسب وقت فراہم کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں:اب ادائیگی کیش نہیں ڈیجیٹل ہوگی، حکومت نے مراسلہ جاری کردیا
یہ اوقاتِ کار رمضان المبارک کے دوران نافذ العمل رہیں گے اور تمام وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور ان کے ماتحت اداروں پر لاگو ہوںگے۔