اب ادائیگی کیش نہیں ڈیجیٹل ہوگی، حکومت نے مراسلہ جاری کردیا

Feb 18, 2026 | 13:03:PM
 اب ادائیگی کیش نہیں ڈیجیٹل ہوگی، حکومت نے مراسلہ جاری کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)حکومت پنجاب نے تمام متعلقہ حکام کو صوبہ بھر میں ڈیجیٹل پیمنٹ پر عملدرآمد کی ہدایت کردی۔
مراسلے کے مطابق پنجاب میں اب پیمنٹ کیش نہیں ڈیجیٹل ہوگی، کاروباری لین دین کیو آر کوڈ اور راست کے ذریعہ کیا جائے، پنجاب بھر کے تمام کاروباری مراکز اور پرچون کی دکانوں پربھی کیو آر کوڈ آویزاں کیے جائیں۔
ڈیجیٹل پیمنٹ کے ذریعے کیش لیس سسٹم نافذالعمل ہوگا،جوعوام کی سہولت، شفافیت اور اکاؤنٹبلیٹی میں معاون ثابت ہوگی۔
صوبہ بھر کے پیٹرول پمپس پر فوری طور ڈیجیٹل پیمنٹس کو یقینی بنانے کا حکم دیدیا گیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:ای شیٹ تیار ،ایگزمینر گھر بیٹھ کر پیپرز کی مارکنگ کرسکیں گے
 حکام کا کہنا ہے کہ پیٹرول پمپ پرنہ صرف کیو آر کوڈ بلکہ موبائل کے ذریعے بھی ادائیگی کویقینی بنایاجائے، پیٹرول پمپس کے لائسنس کا اجراء آن لائن بکنگ سے مشروط کردیا گیا ہے۔