ای شیٹ تیار ،ایگزمینر گھر بیٹھ کر پیپرز کی مارکنگ کرسکیں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جنید ریاض )لاہور بورڈ نے ای شیٹ تیار کرلی جس کے تحت ایگزمینر گھر بیٹھ کر پیپرز کی مارکنگ کرسکیں گے۔
نہم و دہم کمپیوٹر سائنس کی جوابی کاپی سکین کرکے پیپر چیک کیا جائے گا،امیدوار کو ای شیٹ پر دیئے گئے سوال نمبر کے مطابق جواب حل کرنا ہوگا،جوابی کاپی کی مکمل طور پر آن لائن مارکنگ کی جائے گی۔
ایک ایگزمینر صرف ایک سوال چیک کرنے کا اہل ہوگا،پانچ سوالات پانچ ایگزمینرز چیک کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں طالبہ کی موت،تمام تعلیمی سرگرمیاں معطل
سیکرٹری لاہور بورڈ رضوان نذیرکاکہناہے کہ ای شیٹ متعارف کروانے سے مارکنگ میں بہتری آئے گی،آن لائن مارکنگ سے نتائج میں شفافیت آئے گی،اس کے ساتھ ساتھ امیدواروں کی ری چیکنگ کی شکایات میں کمی ہوگی۔