فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں طالبہ کی موت،تمام تعلیمی سرگرمیاں معطل
24 فروری تک امتحانات اور پریکٹیکل بھی منسوخ,نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زاہد چوہدری)چھت سے گر کرطالبہ کی موت کے بعدفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی انتظامیہ نے تمام تعلیمی سرگرمیاں معطل کر دیں۔
فاطمہ جناح یونیورسٹی آج سے 24 فروری تک تعلیمی سرگرمیوں کے لیے بند رہے گی۔
فاطمہ جناح یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی نے تمام امتحانات اور پریکٹیکل بھی منسوخ کر دیئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بجلی ایک روپے 78 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا خدشہ، درخواست دائر
فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں امتحانات اور پریکٹیکل کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔