بابراعظم پی ایس ایل میں 3ہزار رنز بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے

Feb 18, 2024 | 23:31:PM
بابراعظم پی ایس ایل میں 3ہزار رنز بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے
کیپشن: بابراعظم شارٹ کھیلتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم  پی ایس ایل میں3ہزار رنز سکور کرنے والے پہلے بلے باز بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق قذافی سٹیڈیم میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں آپس میں مدمقابل آئیں۔اس میچ میں  بابراعظم نے بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے 42گیندوں پر 68رنز بنائے اور پی ایس ایل میں 3000 رنز کا سنگ میل عبور کیا۔بابر اعظم پی ایس ایل کی تاریخ میں 3000 رنز سکور کرنے والے پہلے بیٹر بن گئے،انہوں نے 80 اننگز میں 3004 رنز سکور کرلئے ہیں۔اس فہرست میں دوسرا نمبر لاہور قلندرز کے فخر زمان کا ہے جنہوں نے اب تک پی ایس ایل میں مجموعی طور پر  2381 رنز سکور کیے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: 3آزاد ارکان اسمبلی پیپلزپارٹی میں شامل