پشاور زلمی کیخلاف جیت کا کریڈٹ ابرار کو جاتا ہے، محمد عامر

Feb 18, 2024 | 18:30:PM
پشاور زلمی کیخلاف جیت کا کریڈٹ ابرار کو جاتا ہے، محمد عامر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا کہ ہمارا پلان تھا کہ پچ جو ڈیمانڈ کررہا ہے اس کے مطابق گیند بازی کرے ،جیت کا کریڈٹ ابرار احمد کو جاتا ہےجس  نے بابر اور کیڈمور کو ایک اوور میں آوٹ کیا۔

فاسٹ بالر محمد عامر نے  کہا کہ یہ پی ایس ایل میرے لئے بہت اہم ہے کیوں کہ ندیم عمر نے مجھے لیا ہے کوشش ہوگی کہ ندیم عمر کے اعتماد پر پورا اتروں ۔ان کا کہناتھا کہ  کراچی کنگزکے ساتھ بہت اچھا وقت گزرا ہے اب کوئٹہ میں بھی گھر جیسا ماحول ہے، ہم پاکستان میں کرکٹ کھیلتے ہیں ،ہمیں معلوم ہے کہ یہاں بڑے رنز ہوں گے ،ہمارا باؤلنگ اٹیک بہت اچھا ہے اور کوئی وجہ نہیں کہ ہم اس باولنگ اٹیک کے ساتھ نہ جیت سکیں۔ 

یہ بھی پڑھیں ؛ ملتان ؛ پی ایس ایل9 کا رنگا رنگ میلہ سج گیا ،  کراچی کنگز کے نائب کپتان کا اعلان