ملتان ؛ پی ایس ایل9 کا رنگا رنگ میلہ سج گیا ،  کراچی کنگز کے نائب کپتان کا اعلان

Feb 18, 2024 | 17:51:PM
 ملتان ؛ پی ایس ایل9 کا رنگا رنگ میلہ سج گیا ،  کراچی کنگز کے نائب کپتان کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )  پی ایس ایل9 کا رنگا رنگ میلہ سج گیا ہے، شہر اولیاء میں پی ایس ایل کا پہلا میچ شام 7 بجے کھیلا جائے گا، ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں سٹیڈیم پہنچ گئیں ،  کراچی کنگز نے جیمز ونس کو  نائب کپتان مقرر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے جس میں  10 ہزار سے زائد پولیس اہلکار و افسران ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں اس کے علاوہ پاک فوج اور رینجرز کے دستے بھی گشت پر مامور ہیں۔

دوسری جانب  کراچی کنگز نے اپنے نائب کپتان کا اعلان کر دیا  ہے،  جیمز ونس ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کے لیے کنگز اسکواڈ کے نائب کپتان مقررکیا گیا ، جیمز ونس گزشتہ برس بھی کراچی کنگز کا حصہ رہ چکے ہیں اور  ایچ بی ایل پی ایس ایل کے افتتاحی سیزن میں بھی کراچی کنگز کا حصہ تھے، کراچی کنگز ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کا اپنا پہلا میچ کھیلیں گے.

 ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کراچی کنگز کا مقابلہ ملتان سلطانز سے ہوگا.

یہ بھی پڑھیں ؛ پی ایس ایل:ہدف کے حصول کیلئےپشاور زلمی کی پیش قدمی جاری