کنگز بمقابلہ گلیڈی ایٹرز,سلیم ملک نے گلیڈی ایٹڑز کو مفید مشورہ دے دیا

Feb 18, 2023 | 18:53:PM
پی ایس ایل ہنگامہ
کیپشن: پی ایس ایل ہنگامہ
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)’’پی ایس ایل ہنگامہ‘‘ میں سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم سلیم ملک  نے گلیڈی ایٹڑز کو مفید مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم کو  200 سے زائد رنز کرنے چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق 24 نیوز کے پروگرام پی ایس ایل ہنگامہ میں  بری میچ تجزیہ کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان  سلیم ملک کا  پاکستان سپر لیگ 8 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کے درمیان سنسنی خیز مقابلے کے حوالے سے کہنا تھا کہ  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  کافی متوازن ٹیم ہے مگر وہ جیسن روئے پر کافی انحصار کرتے ہیں، ان کا ہر کھلاڑی پرفارم کر سکتا ہے  جیت کے لئےسب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، اتنی لمبی بیٹنگ کے ساتھ 200 پلس رنز کرنے چاہیئے جس سے بالرز پر پریشر کم ہوتا ہے۔

 سلیم ملک کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ٹیمیں پوائنٹس ٹیبل پر سب سے نیچے ہیں، کراچی کا سیزن بلکل اچھا سٹارٹ نہیں ہوا، کراچی کنگز کو 2 میچوں میں مکمل شکست کا سامنا کرنا پڑامگر ٹیم ایسی ہے جو کم بیک کر سکتی ہے۔