پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کا داخلوں سے لاتعلقی کا اعلان

Dec 18, 2025 | 18:14:PM
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کا داخلوں سے لاتعلقی کا اعلان
کیپشن: پی ایم ڈی سی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک)پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے واضح کیا ہے کہ ملک بھر کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس پروگرامز میں داخلوں کے عمل سے کونسل کا کوئی تعلق نہیں ہے، پی ایم ڈی سی کے مطابق تمام سرکاری و نجی میڈیکل و ڈینٹل کالجوں میں مقامی اور غیر ملکی طلبہ کے داخلوں کی مکمل ذمہ داری متعلقہ جامعات پر عائد ہوتی ہے۔

 پی ایم ڈی سی کی جانب سے جاری ایڈمیشن الرٹ میں کہا گیا ہے کہ داخلوں کے شیڈول، اہلیت کے معیار اور میرٹ لسٹس سے متعلق تمام امور کیلئے امیدوار براہِ راست متعلقہ صوبائی جامعات سے رابطہ کریں، اعلامیے میں طلبہ، والدین اور عوام کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ ایسے جعلی افراد یا سوشل میڈیا صفحات سے ہوشیار رہیں جو پی ایم ڈی سی کی نمائندگی کا جھوٹا دعویٰ کرتے ہیں، کونسل نے کہا ہے کہ پی ایم ڈی سی کی نمائندگی کا دعویٰ کرنے والے کسی بھی فرد یا گروہ کی فوری اطلاع سرکاری ذرائع کے ذریعے دی جائے۔ اس مقصد کیلئے شکایات درج کرانے کا لنک complaints.pmdc.pk فراہم کیا گیا ہے۔ پی ایم ڈی سی رجسٹرار کے مطابق داخلوں کے حوالے سے کسی بھی قسم کی گمراہ کن معلومات پر یقین نہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:کرپٹو کا چینی ارب پتی پاکستان میں رکشہ ڈرائیور بن گیا