پاکستان مخالف ایک اور بھارتی فلم بارڈر 2 کا ٹریلر جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان مخالف مواد پر مبنی ایک اور بھارتی فلم ’’بارڈر 2‘‘ کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ۔
فلم میں 1971 کی پاک بھارت جنگ کو موضوع بنایا گیا ہےاور ٹیزر میں سنی دیول کو ایک بار پھر جنگی نعروں اور جارحانہ مکالموں کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔
ٹیزر میں سنی دیول کہتے ہیں آواز کہاں تک جانی چاہیے؟ جس کے جواب میں ان کی فوج کی جانب سے “لاہور تک” کا نعرہ دیا جاتا ہے۔
پاکستانی ناظرین اور مبصرین کے نزدیک یہ مکالمہ ایک بار پھر پاکستان مخالف اور اشتعال انگیز بیانیے کی عکاسی کرتا ہے، جیسا ماضی میں بھی بھارتی فلموں میں دیکھا گیا ہے،فلم میں ورون دھون، دلجیت دوسانجھ اور اہن شیٹی بھی شامل ہیں اور اسے 23 جنوری 2026 کو سینما گھروں میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:شادی کب ہورہی ہے؟علی رحمان خان نے خاموشی توڑدی
ٹیزر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ناظرین اور ناقدین نے فلم کے کمزور ویژوئل ایفیکٹس پر سوالات اٹھا ئے ہیں۔
فلمی مبصرین کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پہلے ہی کشیدگی کا ماحول ہے، اور اس نوعیت کی فلمیں خطے میں غلط فہمیاں اور منفی جذبات بڑھانے کا سبب بن سکتی ہیں۔