روسی صدر نے یورپی رہنماؤں کو خنزیر قرار دیدیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)روسی صدر پیوٹن نے یورپی رہنماؤں کو خنزیر قرار دے دیا۔
روسی جرنیلوں کی تقریب سے خطاب میں پیوٹن نے کہاکہ یہ یورپی خنزیر ماضی کا بدلہ لینے کیلئے روس کو تباہ کرنا چاہتے ہیں لیکن روس کے خلاف تمام تباہ کُن منصوبے ناکام ہو چکے ہیں۔
روسی صدر نے کہا کہ سب کو توقع تھی کہ روس ٹکڑے ٹکڑے ہوجائے گا لیکن ایسا نہیں ہوا۔
پیوٹن نے مزید کہا کہ اگر مخالف فریق اور اس کے سرپرست مجوزہ امریکی امن منصوبے پر سنجیدہ نہ ہوئے تو روس اپنی تاریخی سرزمین کی آزادی طاقت سے حاصل کرلے گا۔