انگلینڈ میں ڈاکٹروں کی ہڑتال، ایمرجنسی بند
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)انگلینڈ میں ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث کچھ سپتالوں کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹس بھی عارضی طور پر بند ہوگئے۔
انگلینڈ میں ڈاکٹروں کی 5 روزہ ہڑتال کا آج دوسرا روز ہے.
ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث غیر ہنگامی سروسز متاثر ہوئی ہیں جب کہ کچھ ہسپتالوں کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹس بھی عارضی طور پر بند ہوگئے۔
مزید پڑھیں:نسل پرستانہ پوسٹ، مس فن لینڈ سے تاج واپس
اس کے علاوہ ڈاکٹرز کی ہڑتال کی وجہ سے فلو کی شدید لہر کے باعث ہسپتالوں پر دباؤ بڑھ گیا ہے اور مریضوں کو بھی مشکلات کا سامناہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے سبب تقریباً 70 ہزار آپریشنز اور اپوائٹمنٹس ملتوی ہونے کا خدشہ ہے۔
ادھر وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے ہڑتالی ڈاکٹروں کو مریضوں کو بے یارو مددگار نہ چھوڑنے کی وارننگ دے دی۔