نسل پرستانہ پوسٹ، مس فن لینڈ سے تاج واپس

Dec 18, 2025 | 10:17:AM
نسل پرستانہ پوسٹ، مس فن لینڈ سے تاج واپس
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سوشل میڈیا پر ایک غیر محتاط پوسٹ فن لینڈ کی ملکہ حسن کے لیے بھاری ثابت ہوئی، جہاں نسل پرستانہ رویے پر شدید ردعمل کے بعد مس فن لینڈ کا تاج واپس لے لیا گیاہے۔

یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب فن لینڈ کی نمائندگی کرنے والی 22 سالہ سارہ دزافسے نے تھائی لینڈ میں منعقدہ مس یونیورس مقابلے کے دوران اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

وائرل ہونے والی تصویر میں سارہ کو اپنی آنکھیں انگلیوں سے کھینچتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

 جب کہ تصویر کے ساتھ دیا گیا کیپشن ’’ایک چینی کے ساتھ کھانا کھاتے ہوئے‘‘ دنیا بھر میں ناپسندیدگی کا باعث بن گیا۔

 اس پوسٹ کو ایشیائی کمیونٹی، بالخصوص جاپان، جنوبی کوریا اور چین میں توہین آمیز اور نسل پرستانہ قرار دیا گیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

مزید پڑھیں:اداکارہ میرب علی نے وکالت کی تعلیم مکمل کرلی، گریجویشن پارٹی کی تصاویر وائرل