گورنر سندھ کا 5 لاکھ افراد کو سحروافطار کرانےاور کروڑوں کی اشیاء دینے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے رمضان المبارک میں 5 لاکھ افراد کیلئے سحروافطار کے انتظامات کا اعلان کردیا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے رمضان المبارک کی تیاریوں کے حوالے سے گفتگو کی۔
اس موقع پر کامران ٹیسوری نے کہا کہ رمضان المبارک میں 5 لاکھ افراد کے لیے سحروافطار کے انتظامات کیے جائیں گے۔
گورنر سندھ نے اعلان کیا کہ رمضان المبارک میں 9 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اشیاء فراہم کی جائیں گی جن میں ادویات، لیپ ٹاپس، موٹرسائیکلز، راشن بیگز اور سلائی مشینیں شامل ہیں۔
گورنر سندھ نے مزید کہا کہ تاجروں کو اعتماد ہے کہ ان کا دیا گیا سامان مستحق افراد تک پہنچے گا۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ انتظامیہ کا بڑا فیصلہ: افغان سپیشل امیگرنٹ ویزا بھی معطل کردیا