فٹبال ورلڈکپ کا بڑا مقابلہ،لیاری والوں نے ارجنٹینا کو  فیورٹ قرار دیدیا

Dec 18, 2022 | 20:53:PM
فٹبال ورلڈکپ, بڑا مقابلہ، لیاری , اسکریننگ
کیپشن: لیاری کے مولوی عثمان پارک بھیا باغ میں اسکریننگ سے شائقین میچ دیکھ رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)فٹبال ورلڈکپ کا بڑا مقابلہ، کراچی میں لیاری کے مولوی عثمان پارک بھیا باغ میں اسکریننگ کا اہتمام کر دیا گیا ۔

لیاری کے باسی نے ارجنٹینا کو  فیورٹ قرار دیا ،ارجنٹینا کو لیاری کے باسی بھرپور سپورٹ کر رہے ہیں،لیاری والوں نے فیفا ورلڈ کپ کا چیمپئن ارجنٹینا کو قرار دیا۔ 

فٹبال ورلڈکپ کا فائنل آج فرانس اور ارجنٹینا کے درمیان کھیلا  جا رہا ہے، اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے پاس ارجنٹینا کو ورلڈکپ جتوانے کا آخری موقع ہے ۔

فرانس کے ایمباپے بھی دوسری بار ٹرافی اٹھانے کیلئے پُرعزم ہیں،ایک کلب سے کھیلنے والے دونوں پلیئرز میں سے کون کامیاب ہوگا؟ فیصلہ آج قطر کے لوسیل اسٹیڈیم میں ہوگا 

دونوں فائنلسٹ ٹیموں میں اسٹار کھلاڑی موجود ہیں،ایمباپے اور میسی نے ورلڈکپ میں اب تک پانچ پانچ گول کرچکے ہیں

سات مرتبہ کے بیلن ڈی اور ایوارڈ جیتنے والے لیونل میسی صرف ایک بڑا ٹائٹل ہی ارجنٹینا کو جتوانے میں کامیاب ہوئے،میسی کے پاس ارجنٹینا کو ورلڈکپ جتوا کر کیریئر کا اختتام یادگار بنانے کا آخری موقع ہے۔