عمران خان فراڈیا،خودکشی کا کہہ کر سب سے زیادہ قرض لیا :خواجہ آصف

ایک شخص 10 سال تک وزیراعظم بننے کے خواب دیکھ رہا تھا، لیکن پھر عدم اعتماد کی تحریک کے نتیجے میں پی ڈی ایم کی حکومت آگئی:ورکرز کنونشن سے خطاب

Dec 18, 2022 | 16:17:PM
24 نیوز ,وزیر دفاع ,خواجہ محمد  آصف,عمران خان,ورکرز کنونشن
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )وزیر دفاع خواجہ محمد  آصف نے کہا ہے کہ عمران خان فراڈیاہے،نوجوان اس سےاُمیدنہ رکھیں۔ ملک میں سیاسی مدوجزر ہمارے سامنے ہے، عمران خان نے4 سال میں ملک کو مہنگائی کی بھٹی میں بھون دیا، یہ کہتا تھا کہ کہتا تھا خود کشی کرلوں گا مگر قرضے نہیں لوں گا، لیکن ملکی تاریخ میں اتنا قرضہ نہیں لیا جتنا پچھلی حکومت میں لیا۔

ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ایک شخص 10 سال تک وزیراعظم بننے کے خواب دیکھ رہا تھا، لیکن پھر عدم اعتماد کی تحریک کے نتیجے میں پی ڈی ایم کی حکومت آگئی، اور شہباز شریف وزیراعظم بنے۔خواہشات کی شدت انسان کو رسواکر دیتی ہے، اور عمران خان اقتدار کے بھوکے ہیں، اس شخص نے اپنے ذہن میں آرمی چیف کی تعیناتی بٹھائی ہوئی تھی، اس شخص نے ایک اہم ادارے کو متنازع بنانے کی کوشش کی۔

ضرور پڑھیں :عمران خان کی طبیعت ناساز ، ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیدیا

خواجہ صف کا کہنا تھا کہ یہ احسان فراموش شخص ہے، اس کی ملک کے لیے کوئی وفاداری نہیں، نوجوانوں کو کہتا ہوں اس شخص سے اپنے مستقبل کی امیدیں نہ باندھیں، یہ جس کو ڈاکو کہتا تھا وہی آج ان کے ساتھ بیٹھا ہوا ہے۔ آڈیو لیکس میں عمران خان کے جھوٹ اور چوری سامنے آچکی ہے، 6 ارب روپے کے تحفے ڈیڑھ ڈیڑھ ارب کے بیچے گئے، اس پراتنے کیسز بنتے ہیں کہ گنتی بھی نہیں کی جاسکتی، یہ جانتا ہے کہ عوام میں اس کی مقبولیت کم ہو رہی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جب ہمیں حکومت ملی تو معیشت زبوں حالی کا شکار تھی، کوشش ہوگی کہ گزشتہ 4 سال کی مہنگائی کے آگے بند باندھیں۔