صائمہ نور کی ڈانس ویڈیو وائرل، مداح اداکارہ کو ماڈرن لباس میں دیکھ کر حیران

Aug 18, 2025 | 21:18:PM
صائمہ نور کی ڈانس ویڈیو وائرل، مداح اداکارہ کو ماڈرن لباس میں دیکھ کر حیران
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اداکارہ صائمہ نور کی بولڈ ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
فلمی دنیا کی سینیئر اداکارہ صائمہ نور ایک بار پھر سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں۔ اس بار وجہ ان کی ایک ڈانس ویڈیو ہے جو وائرل ہوگئی۔

یہ ویڈیو انسٹاگرام کے مختلف پیجز پر وائرل ہورہی ہے جن میں اداکارہ کو نیلے ٹراؤزر اور ہلکی سبز رنگ کی ٹی شرٹ پہنے ڈانس کرتے دیکھے جا سکتا ہے۔

پس منظر سے لگتا ہے کہ یہ ویڈیو کسی فلم کی شوٹنگ کی ہے اور فلمی گیت پر صائمہ کا رقص فلم بند کیا جا رہا ہے تاہم واضح نہیں کہ فلم کون سی ہے۔

اس وائرل ویڈیو میں ہیش ٹیگز میں سے ایک ’عشقِ لاہور‘ ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ صائمہ کا کوئی نیا پروجیکٹ ہے جو جلد منظرِ عام پر آئے گا۔

تاہم اس حوالے سے اداکارہ یا پروڈکشن ٹیم کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔


یاد رہے کہ اس سے قبل اداکارہ صائمہ کی جم میں ورزش کرنے کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جسے مداحوں نے پسند کیا تھا تاہم رقص کی اس ویڈیو پر صارفین کا ردعمل ملا جلا ہے۔

کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ صائمہ نور کی عمر اب رقص اور بولڈ مناظر کے لیے موزوں نہیں رہی، انہیں صرف معیاری اداکاری پر توجہ دینی چاہیے۔

تاہم صائمہ کے مداح کا کہنا ہے کہ اداکارہ اب بھی بےحد خوبصورت اور بااعتماد نظر آتی ہیں اور یہی ان کی اصل کامیابی ہے۔

دیگر کیٹیگریز: انٹرٹینمنٹ
ٹیگز: