وفاقی کابینہ کا ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کو عطیہ کرنے کا اعلان

مصبیت کی اس گھڑی میں متاثرہ لوگوں کی مدد اور بحالی یقینی بنانی ہے,یہ سیاست کا نہیں،خدمت کااورلوگوں کے دکھوں پر مرہم رکھنے کا وقت ہے،تمام متعلقہ وزرا خیبرپختونخوا، آزادکشمیراور گلگت بلتستان خود جائیں: وزیراعظم شہبازشریف

Aug 18, 2025 | 15:25:PM
وفاقی کابینہ کا ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کو عطیہ کرنے کا اعلان
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی کابینہ نے ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کو عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔

 وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت بارشوں اور سیلاب  کے متاثرین کیلئے جاری  امدادی سرگرمیوں پر اجلاس ہوا،اجلاس میں جاں بحق افراد کی بلندی درجات اورزخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا کی گئی، وزیراعظم نے خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین کیلئے وفاقی کابینہ کی ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔

 وزیراعظم نے بارشوں اور سیلاب سے متاثرین کی مدد کیلئے وفاقی اداروں کو مزید متحرک ہونے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ مصبیت کی اس گھڑی میں متاثرہ لوگوں کی مدد اور بحالی یقینی بنانی ہے،مصیبت زدہ پاکستانی بہن بھائیوں کی مددہماری قومی ذمہ داری ہے،یہ سیاست کا نہیں،خدمت کااورلوگوں کے دکھوں پر مرہم رکھنے کا وقت ہے،تمام متعلقہ وزرا خیبرپختونخوا، آزادکشمیراور گلگت بلتستان خود جائیں۔