بہاولپور: اوباش نوجوان کی 11 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بہاولپور میں نوجوان نے 11 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔
ترجمان ڈسٹرکٹ پولیس کے مطابق تھانہ بغداد الجدید کے علاقے میں 11 سالہ بچی مدرسے سے گھر واپس جا رہی تھی کہ ملزم نے قریبی کھیتوں میں لے جا کر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس نے والد کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور ملزم کی گرفتاری کیلئے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم موقع سے فرار ہو گيا جب کہ زیادتی کا شکار ہونے والی بچی بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں داخل ہے۔