بیرون ملک نئے سفیروں کی تعیناتی،وزیراعظم  نے  منظوری دیدی

Aug 18, 2022 | 12:02:PM
بیرون ملک, سفیروں , تعیناتی،وزیراعظم  ,شہباز شریف, وزیرخارجہ, بلاول بھٹو زرداری
کیپشن:  وزیراعظم شہباز شریف(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے  بیرون ملک نئے سفیروں کی تعیناتی کی منظوری وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے سفارشات پر دی۔ ‏فیصل نیاز ترمذی کو متحدہ عرب امارات، رضابشیرتارڑ کو جاپان، ‏عاصم افتخار احمد کو فرانس، عائشہ فاروقی کو آئرلینڈ اور علی جاوید کو اٹلی میں تعینات کیا گیا ۔ 

 اس کے علاوہ  عامر آفتاب قریشی یونان میں نئے سفیر ہوں گے جبکہ وہ ابھی ایڈیشنل سیکرٹری افغانستان ہیں۔ اس کے علاوہ فواد شیر جدہ میں او آئی سی میں پاکستان کے نئے مستقل مندوب ہوں گے۔

آصف میمن ہنگری،‏ جنید یوسف ترکی اور آفتاب حسن خان کی ہائی کمشنر برائے جنوبی افریقا تعیناتی کی منظوری دی گئی،‏آفتاب خان اس وقت بھارت میں پاکستانی ناظم الامور ہیں جبکہ ‏سلمان شریف دہلی میں ناظم الامور کے فرائض سرانجام دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز گل کی گرفتاری،ہاشم ڈوگر نے بڑا قدم اٹھا لیا